سعودی عرب میں حائل شہرمیں ٹریفک پولیس نے خطرناک انداز میں گاڑی چلانے والے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔
ملزم کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کرکے متعلقہ تھانے میں بھیج دیا گیا۔
سبق نیوزکے مطابق حائل ٹریفک پولیس نے بیان میں کہا کہ ’شاہراہ عام پرایک شخص کو غلط ٹریک پرانتہائی خطرناک انداز میں گاڑی چلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا‘۔
’اس طرح سے گاڑی چلانا نہ صرف اس کے بلکہ دوسروں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہوسکتا تھا۔ ملزم کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اس کا چالان عدالت کو بھیجا جائے گا‘۔