Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

79فٹ طویل وہیل ساحل پر مر گئی

ایگیٹ بیچ بولی ناس ،کیلیفورنیا..... مقامی ساحل پر ایک انتہائی بڑے سائز کی وہیل مردہ حالت میں پائی گئی جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کی لمبائی 79فٹ ہے اور یہ وہیلوں کی نیلی نسل سے تعلق رکھتی ہے ۔ یہ ساحل پر کیسے پہنچی اور اس کے مرنے کی وجہ کیا ہوئی اس کے بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا ۔ امکانی صورت یہ ہے کہ شاید یہ وہیل سمندر میں تیراکی کے دوران کسی جہاز سے ٹکرا گئی اور بری طرح زخمی ہونے کے بعد ساحل پر پہنچ کر مر گئی۔ واضح ہو کہ نیلی وہیلیں دنیا میں بڑی تیزی سے کامیاب ہو رہی تھیں اور اب ان کی نوبت نایاب ہونے تک پہنچ چکی ہے ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ مرنے کے بعد اس وہیل کو صحیح سالم حالت میں دیکھا جا سکے کیونکہ اس کی جلد بہت نازک ہوتی ہے اور جلد ہی بکھرنے لگتی ہے ۔ نیشنل میرین سروسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہیل کے جسم پر بظاہر کوئی بڑا زخم نظر نہیں آرہا مگر ایسی آبی مخلوقات کسی زوردار حادثے سے دوچار ہونے کے بعد بالعموم دل کے عارضے میں مبتلا ہو جاتی ہیں اور یہ مرض انہیں ہلاک کر دیتا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ باہر سے کوئی نشان نظر نہ آنے کے باوجود اس کی تمام ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں جو کسی جہاز سے ٹکرانے کا ہی نتیجہ ہو سکتی ہیں ۔جب مکمل جائزہ رپورٹ سامنے آئے گی تب پتہ چلے گا کہ موت کی وجہ کیا ہوئی اور اسی معلومات کے طفیل سائنس کی دنیا ان وہیلوں کے بارے میں بہتر معلومات جمع کر سکے گی۔ علاقے میں اس قسم کی پہلی وہیل 1999ءمیں دیکھی گئی تھی ۔ اس کا شمار نایاب آبی جانور میں ہوتا ہے۔ دنیا میں اس وقت جو 2008وہیلیں ہیں ان میں تقریباً ایک تہائی تعداد نیلی وہیلوں کی ہے۔

شیئر: