Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برٹش ایئرویز 15کروڑ پونڈ ہرجانہ ادا کرچکی

لندن ...... برطانیہ کے ہیتھرو اور گیٹویک ائیرپورٹ پر مسافروں کی بہت بڑی تعداد اپنی باری کے انتظار میں موجود ہے اور اےسے لوگوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ چکی ہے جن میں سے بعض کئی دن سے یہاں رکے ہوئے ہیں اور انہیں طےاروں پر جگہ نہیں مل پا رہی۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ مسافروں کی اتنی بھیڑ سال کے ان دنوں میں اچانک ہی دیکھنے میں آئی ہے اسی لئے بہت سے پریشان حال مسافر برٹش ائیرویز سے ہرجانہ بھی وصول کر رہے ہیں اور کمپنی اب تک 15کروڑ پونڈ کی خطیر رقم ہرجانے کے طور پر ادا کر چکی ہے ۔ سب سے زےادہ بھیڑ ٹرمنل نمبر 5پر ہے ۔ درجنوں پروازیں منسوخ کی جا چکی ہےں اور آثار اےسے نہیں ہیں کہ یہ سارے مسافر دوچار دن یاہفتے میں اپنی منزلوں تک جا سکیں گے ۔ بہت سے مسافر ائیرپورٹ آکر ہی اپنی سیٹ کنفرم کراتے ہیں اور شہر کے دفاتر میں جانے سے بچنے کےلئے یہ آسان طریقہ ڈھونڈتے ہیں تاہم اب وہی لوگ زےادہ پریشانیوں سے دوچار ہیں ۔ 

شیئر: