سعودی عرب میں سیاحوں کی تعداد 58 فیصد بڑھ گئی
’سعودی عرب اس سے پہلے 16 ویں مرکز میں تھا، اب وہ 11 ویں مرکز تک پہنچ گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سیاحت کی عالمی تنظیم نے کہاہے کہ سیاحت کے شعبے میں سعودی عرب نے 2022 میں بہترین پیشرفت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تنظیم نے کہا ہے کہ ’عالمی سطح پر سعودی عرب اس سے پہلے 16 ویں مرکز میں تھا، اب وہ 11 ویں مرکز تک پہنچ گیا ہے‘۔
’2019 کے مقابلے میں 2022 میں سعودی عرب میں سیاحوں کی تعداد 58 فیصد بڑھ گئی ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے عالمی تنظیم کی مختلف سرگرمیوں کی میزبانی کرے گا۔
ریاض میں آئندہ بدھ کو عالمی تنظیم کے تحت یوم سیاحت منایا جائے گا جس میں عالمی سطح پر 500 ماہرین شریک ہوں گے۔