Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف : غیرقانونی مٹھائی کا کارخانہ سیل ، کارکن گرفتار

ضبط شدہ اشیا کو تلف کرکے کارکنوں کوحراست میں لے لیا گیا(فوٹو، سبق)
طائف میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے رہائشی علاقے میں غیرقانونی مٹھائی کا کارخانہ سیل کردیا۔ غیرملکی کارکنوں کو حراست میں لے کرانہیں متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق طائف ریجن کے علاقے الھدا میں بلدیہ کو اطلاع ملی تھی کہ رہائشی علاقے کی ایک عمارت میں موجود تہہ خانے میں بعض غیرملکیوں نے مٹھائی تیار کرنے کا کارخانہ قائم کیا ہوا ہے۔
اطلاع ملنے پربلدیہ کی تفتیشی ٹیم جائے وہاں پہنچ گئی جہاں سے بڑی مقدار میں تیارشدہ مٹھائیاں جنہیں مارکیٹ میں سپلائی کی جانا تھا ضبط کرلی گئیں۔
بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ کارخانے میں حفظان صحت کے اصولوں پرعمل نہیں کیا جارہا تھا کہ ہی کارخانے کا لائسنس تھا اورنہ ہی کارکنوں کے پاس طبی سرٹیفکیٹ موجود تھے۔

کارخانہ رہائشی عمارت کے تہہ خانے میں قائم کیا گیا تھا(فوٹو، سبق)

غیرقانونی کارخانے سے برآمد ہونے والی اشیا اورمصنوعات کو تلف کردیا گیا جو انسانی صحت کے استعمال کے قابل نہیں تھی۔

شیئر: