Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرقیہ بلدیہ کا سڑکوں پرعارضی دکانوں کے خلاف آپریشن

میونسپلٹی حکام نے 300 کلو گرام سے زیادہ اشیا ضبط کیں۔ (فوٹو عاجل)
الشرقیہ میونسپلٹی نے القطیف کمشنری میں سڑکوں پر عارضی دکانوں اور ریڑھی پر پھل فروخت کرنے والوں کی ریڑھیاں اور پھل ضبط کرلیے۔
عاجل وب سائٹ کے مطابق الشرقیہ میونسپلٹی کے انسپکٹرز ان دنوں ریجن کی شاہراہوں اور قطیف کمشنری کے رہائشی علاقوں میں منفی سرگرمیوں کے خاتمے اور گھوم پھر کر پھل، سبزیاں اور سامان فروخت کرنے والوں کو پکڑنے کی مہم چلائے ہوئے ہے۔
میونسپلٹی حکام نے 300 کلو گرام سے زیادہ  سبزیاں، پھل اور کھانے پینے کی اشیا ضبط کرکے تلف کرادیں۔
میونسپلٹی حکام کا کہنا ہے کہ جو سبزیاں اور پھل وغیرہ ضبط کیے گئے ہیں وہ انسانی استعمال کے  قابل  نہیں تھے۔
میونسپلٹی نے متنبہ کیا ہے کہ پورے علاقے میں کسی بھی شخص کو مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی؛ سبزیاں اور پھل کھانے پینے کی چیزیں فروخت کرنے والوں پر نظر رکھی جارہی ہے۔ سب سے قانون کی پابندی کرانے کے لیے پرعزم ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: