Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانا مہ کیس،حسین نواز کل پھر جے آئی ٹی میں طلب

اسلام آباد ... پانا مہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کو منگل30 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا۔ حسین نواز کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ وہ منگل کی صبح 11 بجے جے آئی ٹی کے دفتر میں رپورٹ کریں۔ حسین نواز سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اپنے ہمراہ تمام متعقلہ ریکارڈ، دستاویز، بیانات قلمبند کرانے کے لئے ضروری میٹریل لے کر آئیں ۔نوٹس میں حسین نواز کو خبردار کیا گیا کہ اگر انہوں نے نوٹس کی پاسداری نہ کی تو متعلقہ قوانین کے مطابق تعزیری کارروائی کی جائے گی۔ نوٹس میں حسین نواز کو مخاطب کرکے کہا گیا کہ آپ 28 مئی کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے لیکن کوئی ریکارڈ ساتھ نہیں لائے۔ سوالات کے جواب دینے سے انکار کیا اور یہ موقف اپنایا کہ جے آئی ٹی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ اگلی تاریخ مقرر کی جائے۔ واضح رہے کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی میں شامل2 ارکان پر اعتراض اٹھایا تھا تاہم سپریم کورٹ نے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے جے آئی ٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

 

شیئر: