Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز نے  ترکیہ کی وزارت صحت کو 20 ایمبولینسز حوالے کردیں 

’سعودی حکومت کی مدد سے زلزلہ زدگان کے مصائب کم کرنے میں مدد ملے گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات نے زلزلے سے متاثرہ ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کی مدد کے لیے ترکیہ کی وزارت صحت کو تمام ضروی آلات سے  لیس 20 ایمبولینسز فراہم کی ہیں۔
یہ اقدام ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے متاثر ہونے والی صحت خدمات اور سہولتوں کی بحالی کےلیے شاہ سلمان مرکز کی کوششوں کا حصہ ہے۔
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترکیہ میں  سعودی سفیر فہد ابو النصر، ترکیہ کے نائب وزیر صحت ڈاکٹر شعیب ، ترکیہ کی وزارت صحت میں تعلقات خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سلامی اور مرکز کے نمائندے خلف العتیبی کی موجودگی میں ایمبولینسز حوالے کی کی گئی ہیں۔
ترکیہ کے نائب وزیر صحت نے زلزلہ زدگان کی مدد پر سعودی قیادت میں سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’سعودی حکومت کی مدد کی  بدولت زلزلہ زدگان کے مصائب کم کرنے میں مدد ملے گی‘۔ 
یاد رہے کہ اس سال چھ فروری کو شام کی سرحد کے قریب جنوب مشرقی ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے میں 55 ہزارافراد ہلاک، ایک لاکھ 30 ہزار زخمی اورلاکھوں بے گھر ہوگئے تھے۔

شیئر: