تبوک میں 17 اقسام کے گلاب، بیشتر کام خواتین کرتی ہیں
تبوک میں 17 اقسام کے گلاب، بیشتر کام خواتین کرتی ہیں
اتوار 8 اکتوبر 2023 5:42
تبوک کے گلاب خطے کے مشہور ترین گلابوں میں شمار ہوتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے تبوک ریجن نے سالانہ 28 ملین سے زیادہ پھولوں کی پیداوار اور برآمد کا ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔ مارکیٹ ویلیو 32 ملین ریال سے زیادہ کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے سلسلے میں تبوک ریجن میں زراعت کے فروغ پر کام کر رہی ہے۔
تبوک میں 17 سے زیادہ قسم کے گلاب اور دیگر اقسام کے پھولوں کی کاشت ہو رہی ہے۔
تبوک کے گلاب خطے کے مشہور ترین گلابوں میں شمار ہوتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
ان میں لونگ، گلاب، جپسوفیلا، ایلیم، اسٹارکیزر، کاسابلانکا، ایسٹر اور السٹرو میریا کے علاوہ، سبز پتے، سورج مکھی اور چیری گلاب قابل ذکر ہیں۔
تبوک میں مملکت بھر میں گلاب کی کل پیداوار کا 50 فیصد پیدا ہوتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
تبوک کے گلاب خطے کے مشہور ترین گلابوں میں شمار ہوتے ہیں۔ یہاں مملکت بھر میں گلاب کی کل پیداوار کا 50 فیصد پیدا ہوتا ہے۔ متعدد رنگوں کی وجہ سے اس کی بہت زیادہ مانگ ہے۔
وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کا کہنا ہے تبوک میں پھولوں کی پیداوار کا پروگرام 1980 میں ترتیب دیا گیا تھا۔
تبوک کے کاشتکار سائنٹفک بنیادوں پر کام کر کے سال بھر پھولوں کی پیداوار حاصل کرنے لگے ہیں۔ ایک فصل 80 تا 95 دن میں تیار ہوجاتی ہے۔
تبوک میں پھولوں کی کاشت کے بیشتر کام سعودی خواتین انجام دے رہی ہیں۔