Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لارڈز کی وکٹ شکست کا سبب بنی، این مورگن

لندن...انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ٹیم کی بدترین بیٹنگ کا ذمہ دار تاریخی گراﺅنڈ لارڈز کی وکٹ کو قرار دیا ہے ا نہوں نے کہا کہ پچ پر موجود گھاس ہمارے ابتدائی بیٹسمینوں کی ناکامی کی وجہ بنی ۔ یاد رہے کہ اس میچ کے دوران ایک مرحلے پر صرف 20 رنز پر انگلینڈ کی 6وکٹیں گر چکی تھیں۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی ٹیم کے ابتدائی 6کھلاڑی صرف 5اوور کے کھیل میں آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ۔جنوبی افریقی بولر ز کاگیسو ربادا نے انگلش بیٹنگ لائن کی تباہی میں بنیادی کردار ادا کیا تھا۔این مورگن نے اس ناکامی کا ذمہ د ار اپنے بیٹسمینوں کے بجائے وکٹ کو قرار دیا۔انہوں نے جنوبی افریقی بولرز ربادا اور پارنیل کو سراہا اور کہا کہ خاص طور پر نوجوان بولر کاگیسو ربادا نے وکٹ سے بھر پور انداز میں فائدہ اٹھایا۔جنوبی افریقہ کے لئے ٹاس جیتنا فائدہ مند ثابت ہوا لیکن ہم خسارے میں رہے۔مورگن نے کہا کہ امید ہے چیمپیئنز ٹرافی کے میچوں کے لئے ایسی وکٹیں تیار نہیں کی جائیں گی۔

 

شیئر: