Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہیل نے کشتی الٹ دی

ایزورش .... بحیرہ اٹلانٹک کے اس علاقے میں ایک بہت بڑی وہیل نے حادثاتی طور پر ایک ایسی کشتی الٹ دی جسے 61سالہ اسکول ٹیچر چلا رہا تھا۔ کشتی کو ڈوبتے دیکھ کر لوگوں نے امدادی ایجنسیوں کو اطلاع دی اور دیکھتے ہی دیکھتے فضائیہ کے جیٹ طیاروں کے ساتھ ایک بحری جہاز بھی موقع پر پہنچ گیا۔ یہ واقعہ ساحل سے تقریباً 300میل دور پیش آیا۔ بعد میں 61سالہ اسکول ٹیچر ڈیوڈ بوائس نے بتایا کہ انکی کشتی پر حملہ کرنے والی وہیل تقریباً 10فٹ لمبی تھی اور کشتی کو اس کی دم سے دھکا لگا تھا جس کے بعد کشتی کا وزن برقرار نہ رہ سکا ۔ سب سے پہلے اسے مرچنٹ نیوی کے جہاز نے دیکھا اور مدد کی اس کے بعد فضائیہ کے طیارے بھی ہیلی کاپٹر سمیت موقع پر نظر آئے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ برٹش ورجن آئی لینڈ سے واپس آرہے تھے اورساﺅتھمپٹن جارہے تھے۔ بہرحال بروقت امداد سے اسکول ٹیچر بچ گئے جبکہ انکے ساتھ دیگر دو ہمسفر بھی خیریت سے ہیں۔ انہیں خوشی ہے کہ اتنے دور افتادہ سمندری علاقے میں پیش آنے والے حادثے کی اطلاع امدادی ٹیموں تک فوری طور پر پہنچا دی گئی اور مدد بھی فوراً پہنچی جس پر وہ ان لوگوں کے شکر گزار ہیں تاہم انکا کہنا ہے کہ ایسے حادثات جنکا کوئی احتمال نہ ہو اکثر پیش آتے ہیں اور انسان اس کے لئے تیار نہیں رہتا۔

شیئر: