Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں 10.5فیصد کمی ہوگئی

جدہ ..... سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں 10.5فیصد کمی ہوگئی۔ اپریل کے دوران تارکین کی ترسیلات زر کا مجموعی حجم کم ہوکر 11.41بلین ریال رہا جبکہ مارچ میں غیرملکیوں نے 12.75بلین ریال اپنے ملکوں کو ارسال کئے تھے۔ سعودی مالیاتی اتھارٹی ساما کی رپورٹ کی مطابق ملکی خزانے میں بھی محفوظ فنڈ میں 15.5بلین ریال کی کمی ہوگئی ہے۔ اپریل میں محفوظ ذخائر کا حجم 1956.1بلین ریال رہا جبکہ مارچ میں اس کا حجم 1971.4بلین ریال تھا۔

شیئر: