سعودی نے اپنے نجی زرعی فارم کو سیاحتی مقام بنا دیا
سعودی نے اپنے نجی زرعی فارم کو سیاحتی مقام بنا دیا
جمعرات 19 اکتوبر 2023 22:38
پرفضا تفریحی مقام میں شائقین کے لیے خورونوش کے خصوصی انتظامات ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
سکاکا شہر کے رہائشی نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے خاندان کے پرانے زرعی فارم کو سیاحت گاہ میں تبدیل کردیا۔ زرعی فارم ایک عرصے سے بیکار پڑا ہوا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق زرعی فارم میں چار ہزار سے زیادہ کھجور کے درخت ہیں۔ سکاکا کے رہائشی نے علاقے کے الجندل نامی معروف پتھر بچھا کر راہداریاں تیار کرائیں ۔