Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گائے کو قومی جانور قراردیا جائے، راجستھان ہائیکورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔راجستھان ہائیکورٹ نے بدھ کو مرکز سے سفارش کی ہے کہ وہ گائے کو ہند کا قومی جانور قرار دے اور یہ بھی سفارش کی گئی کہ گئوکشی کرنیوالے کو موجودہ 3سال کی سزا کے بجائے عمر قید کی سزا دی جائے۔جج مہیش چندرشرما نے یہ سفارشات جے پور میں سرکاری زیر انتظام گئوشالہ کے عہدیدار کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہی۔ یہاں پچھلے سال صرف چند ہفتوں میں 100سے زیادہ گائیں ہلاک ہوگئی تھیں۔درخواست کی سماعت ایسے وقت کی گئی ہے جب متعدد ریاستیں گائے اور دیگر جانورکے ذبیحہ پر لگی پابندی کے سرکاری فیصلے کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔واضح رہے کہ جے پورمیں گئوشالہ میں 8ہزار سے زیادہ گائے ہیںجس کیلئے 200سے زیادہ ملازمین متعین ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ گائیں ان ملازمین کی غفلت کی وجہ سے مریں۔عدالت نے گئوشالہ کے بارے میں ہر 3ماہ بعد رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے جبکہ میونسپل کمشنر اور یوڈی ایچ کے سیکریٹری سے کہا کہ وہ مہینے میں ایک مرتبہ گئوشالہ کا دورہ کیا کریں۔محکمہ جنگلات کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہرسال گئوشالہ میں 5ہزار پودے لگایا کریں۔

شیئر: