Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن کے بولیوارڈ سٹی زون میں مائیکل ٹائسن باکسنگ کلب کا افتتاح

باکسنگ کلب کے لیے بہترین ٹرینرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ریاض سیزن کے بولیوارڈ سٹی زون میں پیر کو مائیکل ٹائسن باکسنگ کلب کا افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن مائیک ٹائسن کی شراکت سے قائم کیا گیا ہے۔ 
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مائیک ٹائسن کلب میں سپورٹس گیمز ہال قائم ہے جہاں باکسنگ سے دلچسپی رکھنے والوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔
بہترین ٹرینرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں کلب کے ذریعے ملکی اورعلاقائی ٹورنامنٹس کی تیاری کرائی جائے گی۔ 
بولیوارڈ سٹی زون میں مشاہیر میوزیم کا افتتاح بھی کیا گیا جہاں متعدد فٹبال سٹارز بھی موجود تھے۔ میوزیم  فٹبال سے متعلق جدید ترین  ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔
شائقین  فٹبال انٹرنیشنل لیگز کی تاریخ کے  یادگار لمحے اور فٹبال کے مقابلوں کے دوران ناقابل فراموش  گولز کے مناظر دیکھ سکیں گے۔ 
بولیوارڈ سٹی زون میں لالیگا 29 کیفے کا بھی افتتاح کیا گیا۔ یہاں سپورٹس اور کافی کے خوبصورت تجربات کیے جاسکیں گے۔  مختلف کافی کے عالمی برانڈز سے لطف اٹھایا جاسکے گا۔
ای سپورٹس کے تجربات اور جدید ترین بین الاقوامی ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑے مقابلوں کے مناظر سے لطف لیا جاسکے گا۔ 
ریاض سیزن ایڈیشن فور کا لوگو ’ بگ ٹائم‘ ہے۔ ریاض سیزن ہر سال موسم سرما کے دوران سعودی دارالحکومت ریاض میں دنیا بھر کے شائقین کو منفرد تفریحی پروگراموں سے لطف اٹھانے کے بھرپور مواقع فراہم کررہا ہے۔ 

شیئر: