Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بینکوں کا ماہانہ منافع، دوسری بار 7 ارب ریال کی حد عبور

سعودی بینکوں کو ستمبر میں  7.1 ارب ریال کا منافع ہوا۔ (فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں کام کرنے والے بینکوں کا ماہانہ منافع تاریخ میں دوسری بار 7 ارب ریال کی حد عبور کر گیا ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی سینٹرل بینک (ساما)  نے بتایا ہے کہ اس سال ستمبر میں 7.1 ارب ریال کا منافع ہوا جبکہ 2022 کے ستمبر میں 5.8 ارب ریال کا منافع ہوا تھا۔ 
ساما کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں کام کرنے والے ملکی اور غیرملکی بینکوں کو سال رواں کے ابتدائی 9 ماہ کےدوران 58.2 ارب ریال کا منافع ہوا۔ جو 2022 کے ابتدائی 9 ماہ کے مقابلے میں 13.7 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 51.2 ارب ریال کا منافع ہوا تھا۔ 
ساما کی رپورٹ میں بتایا گیا  ہے کہ اس سال 9 ماہ کے دوران جتنا منافع  بینکوں کو ہوا ہے وہ تاریخ میں اپنی نوعیت کا دوسرا ہے۔ 
ساما نے بتایا کہ ستمبر 2023 کے دوران سعودی عرب میں کام کرنے والے مقامی اور غیرملکی بینکوں کو سالانہ کی بنیاد پر 22.4 فیصد  تک منافع ہوا۔  
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: