Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بینک فی گھنٹہ  7.7 ملین ریال کما رہے ہیں

زکوۃ کی ادائیگی کے بعد منافع  29.73 ارب ریال رہا۔ (فوٹو عکاظ)
سال رواں 2022 کے ابتدائی  6 ماہ کے دوران 10 سعودی بینکوں نے 33.63 ارب ریال کمائے۔ ان کے فی گھنٹہ منافع کی شرح  7.7 ملین ریال رہی۔
عکاظ اخبار کے مطابق  الاھلی بینک اور الراجحی بینک نے سال رواں کے ابتدائی  6 ماہ کے دوران دیگر بینکوں کے مقابلے  میں  58.93 فیصد منافع کمایا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے 10 بینکوں نے سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران 33.63 ارب ریال کا کل منافع کمایا اس لحاظ سے ان کا یومیہ منافع 185.82 ملین ریال ہے۔ فی گھنٹہ بینکوں نے 7.74 ملین ریال کمائے۔ زکوۃ اور ٹیکس نکالنے کے بعد بینکوں کا خالص منافع فی گھنٹہ 6.84 ملین ریال رہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 سعودی بینکوں نے زکوۃ سے قبل جو منافع کمایا وہ  33.63 ارب ریال ہے زکوۃ کی ادائیگی کے بعد منافع  29.73 ارب ریال رہا۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: