Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہتھیار سے دھمکا کر31وارداتیں کرنے والے 2سعودی گرفتار

ریاض...ریاض پولیس نے ہتھیار سے خوف وہراس پھیلا کر 31وارداتیں کرنے والے 2سعودی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کرنل فواز المیمان نے بتایا کہ ٹیکسی ڈرائیوروں اورراہگیر وں پر حملے کرکے ان سے نقدی اور قیمتی اشیاءلوٹنے کے 31واقعات ریکارڈ پر آئے تھے۔ پولیس نے متاثرین سے حملہ آوروں کے حلیے دریافت کرکے بالاخر واردات کرنے والوں کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ دونوں مقامی شہری ہیں۔ انہوں نے 31وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔ 40ہزارریال کے قریب برآمدہوئے ہیں۔

شیئر: