سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان اداروں کے لیے جو مملکت میں کام کرنا چاہتے ہیں، عالمی درجہ بندی کے لیے شرائط کی ایک فہرست اختیار کر رہی ہے۔
اس کا مقصد ایسے طریقِ عمل کو تیار کرنا اور آسانیاں پیدا کرنا ہے تاکہ بحری ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں۔
مزید پڑھیں
-
مشرقی ریجن میں 3 روزہ میری ٹائم سیکیورٹی فورم کا آغازNode ID: 881888
-
سعودی عرب اور مصر کے درمیان ریاض میں میری ٹائم مذاکرات مکملNode ID: 894360
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ضوابط میں مملکت میں کام کرنے والے جہازوں کی درجہ بندی کے اداروں کے لیے اجازت کی شرائط شامل ہیں۔
ان میں جہازوں کا معائنہ، ڈیزائن کے معیار اور ان کی تعمیر کے علاوہ جب تک جہاز کار آمد ہو تب تک ان معیارات کو عالمی اور قومی تقاضوں کے تحت برقرار رکھنا شامل ہے۔
اس سے جہازوں کے ڈیزائن میں بہترین تکنیکی معیار، ان کی تیاری اور تعمیر، دیکھ بھال اور پرفارمنس یقینی بنے گی جس سے بحری سلامتی بہتر ہوگی اور سمندر میں پراپرٹی اور ماحولیات محفوظ رہیں گے۔
اتھارٹی نے ضابطوں میں کم از کم دس ایسی شرائط رکھی ہیں جن کا پورا ہونا ہر حال میں ضروری ہے تاکہ درجہ بندی کے اداروں کو اجازت ہو کہ وہ جہازوں کو تصدیقی اسناد اور خدمات فراہم کر سکیں۔
ان شرائط کے مطابق درجۂ بندی کا ادارہ کم از کم اس معیار کے مطابق معاملات کو طے کرے گا جو عالمی میری ٹائم تنظیم کی سیفٹی کمیٹی کی ان سفارشات کے مطابق ہوں گے جن کا تعلق ’کوڈ اپرووڈ باڈیز‘ اور ان میں ترامیم سے ہے۔