مکہ ریجن کے الجموم گورنریٹ میں منعقد ہونے والا تین روزہ ’خیرات وادی فاطمہ فیسٹیول‘ جسے وزارتِ ماحولیات، آب و زراعت نے منقعد کیا تھا، گزشتہ روز اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 20 سے زیادہ کاشتکاروں اور شہد کے چھتے پالنے والوں کے علاوہ کئی حکومتی اور نجی اداروں اور غیر نفع بخش تنظیموں نے ایس ایونٹ میں شرکت کی۔
فیسٹیول میں 10 ہزار سے زیادہ افراد شریک ہوئے جہاں انھیں تعلیمی، شاپنگ اور تفریح کے مواقع مہیا کیے گئے۔

اس ایونٹ میں ریجن میں زرعی پیداوار پرروشنی ڈالی گئی، کاشتکاری کی جدید ٹیکنیک کے فروغ کا ذکر ہوا اور ’وادیِ فاطمہ‘ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
فیسٹیول میں مقامی پیداور جن میں کھجوریں، سبزیاں اور شہد شامل ہیں، خاص طور پر توجہ کا مرکز رہیں ۔ ان کے لیے بنائے گئے اور ایونٹ کے شرکا نے آگاہی کے بُوتھ اور نمائشوں کو بھی دلچپسی کے ساتھ دیکھا۔
