Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں،اظہر علی

  برمنگھم ... سابق ون ڈے کپتان اورقومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اظہر علی نے کہاہے کہ ہندکے خلاف میچ میں تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہیں۔ برمنگھم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں شریک کوئی ٹیم کمزور نہیں،کامیابی کے لئے سوفیصد کارکردگی دکھاناہوگی۔انہوںنے کہا کہ قومی ٹیم میں ایک دو نہیں کئی کھلاڑی میچ ونر ہیں۔ہر کھلاڑی کی خواہش ہے کہ وہ اچھا پرفارم کرے۔

 

شیئر: