Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کی فل انشورنس کے ضوابط میں ترامیم کیا ہیں؟

مسودہ ’استطلاع‘ پورٹل پر رائے عامہ جاننے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔(فوٹو: اخبار 24)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے گاڑیوں کی فل انشورنس کے ضوابط میں ترامیم جاری کی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق  ترامیم میں انشورنس کرانے والوں کو اپنے رشتہ داروں، نجی ڈرائیوروں اور زیر کفالت انشورڈ افراد کو شامل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
نئی ترامیم کے  تحت انشورنس سکیم صرف انشورنس ہولڈر افراد کے لیے ہوگی جبکہ انشورنس کرانے والے اداروں کو ان کی ضرورت کے مطابق کوریج اور رعایتوں کا دائرہ متعین کرنے کا  موقع دیا جائے گا۔ 
یاد رہے  ساما نے  گاڑیوں کی فل انشورنس میں ترامیم کا مسودہ سومی مرکز برائے مسابقت کے ماتحت ’استطلاع‘ پورٹل پر رائے عامہ جاننے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔

شیئر: