Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشفق اور تمیم نے سست بیٹنگ کی، مشرفی مرتضی

لندن... بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہا ہے کہ میچ کے اہم مرحلے پر مشفق اور تمیم کی سست رفتار بیٹنگ نے اتنا ہدف قائم نہیں کرنے دیا جس کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اپنی حکمت عملی کے مطابق کھیل کو آگے نہ بڑھا سکے۔انگلینڈ کے ہاتھوں چیمیپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میس شکست کے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر 330یا اس سے زیادہ رنز بنا لیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ان دونوں کی عمدہ بیٹنگ نے 305رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیالیکن کھیل کے اس مرحلے پر جب رنز کی رفتار میں مزید تیزی لانی چاہیئے تھی بیٹنگ کی رفتار سست کر دی بلکہ یکے بعد دیگرے آوٹ ہو ئے تو ہمارے لئے صورتحال تبدیل ہو گئی ۔انہوں نے اعتراف کیا اس مرحلے پر شکیب یا صابر کی جگہ محمود اللہ کو بیٹنگ کے لئے بھیجنا چاہیئے جو زیادہ موثر ثابت ہو سکتے تھے ۔

 

شیئر: