Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کسان نے قہوے کی کاشت میں 50 سال گزار دیے

سلمان الفیفی نے قہوے کی کاشت کا سلسلہ 15 سال کی عمر میں کیا۔ (فوٹو العربیہ چینل)
سعودی کسان سلمان الفیفی نے قہوے کی کاشت میں 50 سال گزار دیے۔
العربیہ چینل کے مطابق الفیفی نے سعودی قہوے کی کاشت کے ساتھ اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’جب اس کی عمر 15 سال تھی تب اس نے سعودی قہوے کی کاشت شروع کی تھی۔ اب تو اسے اس کی کاشت سے محبت ہو چکی ہے‘۔
الفیفی نے کہا کہ ’ان کے زرعی فارم میں سعودی قہوے کے تین ہزار پودے ہیں۔ وہ یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ سعودی قہوہ دنیا میں پائے جانے والے کسی بھی قہوے سے کم درجے کی نہیں‘۔
الفیفی کا کہنا تھا کہ ’سعودی حکومت قہوے کی کاشت کی سرپرستی کر رہی ہے اس سے بڑی سہولت ہو چکی ہے‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: