بچوں کو صحت بخش محفوظ ماحول فراہم کرنا سب کی ذمہ داری ہے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن نے عالمی یوم اطفال کے موقع پر 18 برس سے کم عمر کے بچوں کے حقوق متعارف کرائے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ’18 برس سے کم عمر کے بچوں کی خاطر‘ کے عنوان سے خصوصی مہم چلائی۔
دنیا بھر میں 20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن کے طورپرمنایا جاتا ہے۔
سعودی عرب نے روشن کے فرنٹ، کنگ فہد میڈیکل سٹی، پرنس سلطان سپیشل سروس سینٹر اور انسان سوسائٹی میں یوم اطفال کی مناسبت سے تعارفی کارنر اور سٹالز لگائے۔
ہیومن رائٹس کمیشن نے معاشرے کے تمام طبقوں کو پیغام دیا کہ بچوں کے حقوق، ان کی نگہداشت اور ان کی سلامتی بے حد اہم ہے۔
بچوں کے لیے صحت بخش محفوظ ماحول فراہم کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ بچوں کو تمام ممکنہ خطرات سے بچانا معاشرے کے ہر فرد کا فرض ہے۔ ماں باپ اور اساتذہ کی ذمے داری اس حوالے سے زیادہ ہے۔
ہیومن رائٹس کمیشن نے عالمی یوم اطفال کےحوالے سے اس سال جو سلوگن منتخب کیا ہے اس کے ذریعے معاشرے کے تمام طبقات کو کئی اہم پیغام دینا مقصود ہے۔