دو شہریوں کی سزائے موت پرعمل درآمد
مکہ مکرمہ اور الشرقیہ ریجنز میں ہموطنوں کے دو سعودی قاتلوں کی سزائے موت پرپیر کے روزعمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مقامی شہری صابر بن عبداللہ نے اپنے ہموطن احمد فلمبان کوذاتی رنجش پر چھری سے وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔ واردات کے بعد ملزم صابر عبداللہ کے بعد فرار ہوگیا تھا۔
دوسری جانب سعودی شہری احمد بن فارس العنزی نے اپنے ہموطن احمد بن حمود العنزی کو چھری سے حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا اور واردات کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔
سعودی پولیس نے قتل کے دونوں ملزمان کو تلاش کرکے ان کا چالان عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے قتل کے ثبوت مل جانے اورجرم تسلیم کرنے پر موت کی سزا سنادی۔
سزا کی توثیق پہلے ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے کردی تھی آخر میں ایوان شاہی نے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کا شاہی فرمان جاری کردیا تھا جسے پیر کے روز مکہ اور الشرقیہ میں نافذ کردیا گیا۔