چار چھٹیوں پر مشتمل تعلیمی سال کا دوسرا سمسٹر شروع
اتوار 26 نومبر 2023 10:11
’پہلے سمسٹر کے اختتام پر طلبہ کو 10 دن کی چھٹیاں دی گئیں‘ ( فوٹو: ایکس)
سعودی عرب میں تمام سکول آج کھل گئے ہیں جہاں تعلیمی جدول کا دوسرا سمسٹر شروع ہوچکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دوسرے سمسٹر میں طلبہ کو چار چھٹیاں بھی دی جائیں گی۔
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ ’پہلے سمسٹر کے اختتام پر طلبہ کو 10 دن کی چھٹیاں دی گئیں جس کے بعد آج سے دوسرے سمسٹر کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’دوسرے سمسٹر کی پہلی چھٹی طویل ہفتہ وار تعطیل ہوگی جو اتوار 17 دسمبر کو دی جائے گی‘۔
’دوسری چھٹی سمسٹر کے نصف مدت میں دی جائے اور یہ 10 دن کی تعطیل ہوگی جس کا آغاز 4 جنوری 2024 کو ہوگا‘۔
’اس کے بعد تیسری چھٹی طویل ہفتہ وار تعطیل ہوگی جو اتوار 28 جنوری 2024 کو دی جائے گی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’دوسرے سمسٹر کی چوتھی اور آخری چھٹی یوم تاسیس کی تعطیل ہوگی جو طلبہ کو 22 فروری 2024 کو دی جائے گی‘۔
واضح رہے کہ سال رواں کا تیسرا سمسٹر اتوار 3 مارچ 2024 سے شروع ہوگا۔