Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنز ٹرافی،ہند کو برتری حاصل ہے،آفریدی

  لندن ...سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کے پاس اچھی بولنگ موجود ہے جو انگلش کنڈیشنز میں ہندوستانی بیٹنگ لائن کیلئے چیلنج بن سکتی ہے۔آئی سی سی ویب سائٹ کیلئے لکھے گئے خصوصی کالم میں انہوں نے کہاکہ مضبوط بیٹنگ لائن کے سبب ہند کو برتری حاصل ہے تاہم میری نیک تمنائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں ۔امیدہے پاکستانی ٹیم میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ویراٹ کوہلی کو جلد آوٹ کرلے تو ہند کو کم اسکور تک محدود کر سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لئے پاکستانی بولروں کو ابتدا سے ہندوستانی بلے بازوں کو دباو میں رکھنا ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ہند کے درمیان میچ اتوار کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا ۔

 

شیئر: