جبیل میں ٹریفک حادثے میں 4 طالبات ہلاک، دو زخمی
جمعرات 30 نومبر 2023 9:54
’ہلاک ہونے والی طالبات سامنے آنے والی گاڑی میں اپنے بھائی کے ساتھ سوار تھیں‘ ( فوٹو: سبق)
جبیل میں ہولناک ٹریفک حادثے کے باعث 4 طالبات ہلاک ہوگئیں جبکہ ٹکرانے والی دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور شدید زخمی ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلاک ہونے والی طالبات سامنے آنے والی گاڑی میں اپنے بھائی کے ساتھ سوار تھیں۔
ان کی گاڑی کا سامنے آنے والی سکول بس سے تصادم ہوگیا جبکہ ڈرائیور کے علاوہ بس میں سوار طلبہ میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ سکول بس جبیل رائل اتھارٹی کی ہے جس کی آن لائن نگرانی ہوتی ہے جبکہ بس کے اندر کیمرے نصب ہے اور ڈرائیور سے انتظامیہ کا براہ راست رابطہ رہتا ہے۔