Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمپنی تجربے کا سرٹیفکیٹ دینے انکار کرے تو شکایت کیسے درج کرائیں؟

وزارت کی ایپ ایپل سٹور اور اینڈرائڈ کے لیے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ملازم کمپنی کی جانب سے تجربے کا سرٹیفیکٹ دینے سے انکار پر آن لائن شکایت درج کراسکتا ہے۔ 
عاجل ویب کے مطابق وزارت افرادی قوت نے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پروضاحتی بیان میں کہا’ اگر کوئی کمپنی اپنے ملازم کو تجربے کا سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کرے تو ایسی صورت میں اسے مطلوبہ کارروائی کرنا ہوگی‘۔ 
وزارت نے کہا کہ’ متاثرہ ملازم  وزارت کی ایپ کے ذریعے شکایت درج کراسکتا ہے۔ وزارت کی ایپ ایپل سٹور اور اینڈرائڈ کے لیے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے‘۔ 
وزارت نے یہ وضاحت ایک ملازم کی اس شکایت کے جواب میں جاری کی جس میں کہا گیا تھا کہ کمپنی تجربے کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

شیئر: