Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

25 ممالک کا سفر انتہائی ضرورت پر ہی کیا جائے، سعودی ادارہ صحت کا مشورہ

 انڈیا اور پاکستان سمیت ان ممالک میں متعدی امراض پھیل رہے ہیں ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی ادارہ صحت عامہ ’وقایہ‘ نے انتہائی ضرورت کے تحت ہی انڈیا اور پاکستان سمیت 25 ممالک کا سفرکرنے کا مشورہ دیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق وقایہ نے بیان میں کہا کہ’ ان ممالک میں صحت خدمات کے معیار اور وہاں متعدی امراض کے پیش نظر انتہائی ضرورت کے بغیر سفر سے گریز کیاجائے‘۔ 
وقایہ کے مطابق یلو کیٹیگری میں پاکستان، انڈیا، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، افغانستان، عراق، سلواڈور، نیپال، ہنڈوراس، موزمبیق، جنوبی سوڈان، شام، یوگنڈا، کانگو، سرالیون، ایتھوپیا، نائاجیریا، فلپائن، گھانا، گوئٹے مالا، چاڈ اور کینیا شامل ہیں جبکہ زمبابوے کو ریڈ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ 
وقایہ کا کہنا ہے ’ یلو کیٹیگری کے ملکوں میں جو بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں ان میں ہیضہ، ڈینگی، یلو فیور، خسرہ، منکی پاکس، پولیو، ملیریا، کووڈ 19 اور تپ دق قابل ذکر ہیں جبکہ ریڈ کیٹیگری میں شامل زمبابوے میں ڈینگی اور ہیضہ پھیلا ہوا ہے‘۔ 
فہرست میں شامل ممالک کا سفر کرنے والوں سے کہا گیا کہ ’وہ متاثرہ اشخاص کے قریب نہ جائیں۔ ان کے زیر استعمال اشیا نہ چھوئیں، کھانے پینے سے بچیں، صابن سے ہاتھ دھوتے رہنے اور سینیٹائزرکا اہتمام کریں‘۔
’ ان ممالک میں قیام کا دورانیہ محدود کیا جائے۔ متعدی امراض سے بچاؤ کی تدابیر کی پابندی اور سماجی تقریبات میں حصہ نہ لیں‘۔ 

شیئر: