Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں بین الاقوامی فضائی خدمات مذاکراتی کانفرنس کا اختتام

آئندہ سال ریاض میں آزاد فضائی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
انٹرنشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن( آئی سی اے او) کی 15 ویں بین الاقوامی فضائی خدمات مذاکراتی کانفرنس کا ریاض میں اختتام ہوگیا۔
سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالعزیز الدعیلج نے کہا ہے کہ Wمئی 2024 کے دوران ریاض میں آزاد فضائی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔ 
اخبار24 کے مطابق کانفرنس میں 97 ممالک کے ایوی ایشن انڈسٹری کے عہدیدار شریک ہوئے۔  شہری ہوابازی کے محکموں کے سربراہ اور متعدد وزرا سمیت مختلف ممالک سے 713 مہمان شریک ہوئے۔
کانفرنس کے دوران فضائی خدمات مذاکرات کے حوالے سے 579 اجلاس منعقد کیے گئے۔ 

کانفرنس کی کامیاب میزبانی پرعبدالعزیز الدعیلج کواعزازی شیلڈ  دی گئی (فوٹو: ایس پی اے)

عبدالعزیز الدعیلج نے کہا کہ’ سعودی عرب کی میزبانی میں بین الاقوامی کانفرنس کےلیے شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم اور تمام بین الاقوامی  مہمانوں کے شکر گزار ہیں‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’کانفرنس کے دوران ہونے والے معاہدے اور مباحثے شہری ہوابازی کے شعبے میں مستقبل کے حوالے سے  تعاون کی مثال بنیں گے‘۔ 
’انٹرنشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن، ایئر ٹرنسپورٹ کو مضبوط بنائے گی اور مشترکہ مقاصد کےلیے عالمی برادری کو متحد کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی‘۔
کانفرنس کے اختتام پر شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم نے کانفرنس کی کامیاب میزبانی پرعبدالعزیز الدعیلج کواعزازی شیلڈ  دی۔

شیئر: