Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری ہوابازی کے شعبے میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا ہدف

سرکاری اور پبلک سیکٹرز سے سرمایہ حاصل  کیا جائے گا(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالعزیز الدعیلج نے کہا ہے کہ’ 2030 تک مسافروں کی تعداد 330 ملین تک بڑھانے کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے‘۔ 
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعزیزالدعیلج نے کہا کہ’ 2030 تک شہری ہوابازی کے شعبے میں سو ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا ہدف ہے۔ سرمایہ سرکاری اور پبلک سیکٹرز سے حاصل  کیا جائے گا‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ ریاض اور جدہ میں دو بڑے ایئرپورٹ تیار کیے جائیں گے۔ ہرایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کی گنجائش 100 ملین تک کی ہوگی جبکہ قومی ایئرپورٹس کو جدید خطوط پر استوار کرکے مملکت میں داخلی سیاحت کو فروغ دیا جائے گا‘۔ 
محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’محکمہ شہری ہوابازی 2030 تک 250 بین الاقوامی ایئرپورٹس تک رسائی کے لیے کوشاں ہے۔ فی الوقت سو ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چل رہی ہیں‘۔ 
انہوں نے بتایا کہ’ فی الوقت شہری ہوابازی کے شعبے کا مجموعی قومی پیداوارمیں 21 ارب ڈالر حصہ ہے۔ 2030 تک 75 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ 2030 تک براہ راست 1.1 ملین اور بالواسطہ طریقے سے 20 لاکھ اسامیاں نکلیں گی‘۔ 

شیئر: