Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی پاکستان، لبنان اور سوڈان میں امدادی سرگرمیاں جاری

گلگت بلتستان کے ضلع گوپس یاسین میں 514 ونٹر بیگ تقسیم کیے گئے ( فوٹو: ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات کی پاکستان، لبنان اور سوڈان میں ضرورت مند اور کمزور طبقات کےلیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے پاکستان کےعلاقے گلگت بلتستان کے ضلع گوپس یاسین میں 514 ونٹر بیگ تقسیم کیے ہیں۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی کمزور طبقات کے تین ہزار 598 افراد کی مدد کی گئی۔
یہ مہم پاکستان میں شیلٹرمیٹریل اور ونٹر بیگ تقسیم کرنے کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے۔
یہ پرواگرام سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھر میں ضرورت مند لوگوں اور ممالک کی مدد کےلیے فراہم کی جانے ولی امدادی کوششوں کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔
لبنان میں  شاہ سلمان مرکز نے شامی پناہ گزین اور مقامی ضرورت مند افراد میں ایک ہزار 289 شاپنگ واوچر تقسیم کیے ہیں۔
یہ وواچر پناہ گزینوں اورمقامی افاد کے دیگر کمزور طبقات کو نامزد سٹورز پرموسم سرما کے کپڑے خریدنے کی اجازت دیتے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز نے سوڈان کے سات اہم ہسپتالوں میں بچوں اور بڑوں کےلیے انتہائی نگہداشت کے یونٹس، ایمرجینسی ڈیپارٹمنٹ اور سرجری سیکشنز کو الات سے لیس کرنے کے لیے سول سوسائٹی کی ایک تنظیم کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کی مالیت پانچ ملین ریال ہے۔
معاہدے پر شاہ سلمان مرکز کے اسسٹنٹ سپروائزر جنرل برائے آپریشنز اینڈ پروگرمز احمد بن علی البیز نے ریاض میں مرکز کے ہیڈ کوارٹر میں دستخط کیے۔
یہ امداد انسانی بحران کے دوران سوڈان میں صحت کے شعبے کی مدد کے لیے مملکت کی کوششوں کا حصہ ہے۔
2015 میں اپنے آغاز سے لے کر شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات نے 173 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے 94 ممالک میں6.4 ارب ڈالر مالیت کے دو ہزار 625 منصوبوں پرعمل درآمد کیا ہے۔
کنگ سلمان سنٹر کی جانب سے دی جانے والی امداد سے مستفید ہونے والے ممالک میں اب تک یمن کے لیے 4.3 بلین، فلسطین کے لیے370 ملین، شام کے لیے384 ملین اور صومالیہ کے لیے 227 ملین ڈالر کے پروجیکٹس لگائے گئے ہیں۔
کنگ سلمان ہیومینٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی انسانی، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیاں دنیا کے تمام ضرورت مند ممالک بشمول عرب اور اسلامی ممالک تک پھیلی ہوئی ہیں۔
دنیا بھر کے 54 ممالک میں کنگ سلمان ہیومینٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹرکی جانب سے1,367 پروجیکٹس اور پروگرام کے تحت امدادی کام سرانجام دئیے جا رہے ہیں۔

شیئر: