ریاض ..... پولیس نے شراب کے نشے میں دھت مقامی شخص کو گرفتار کر لیا جو گاڑی ٹکرانے کے بعد رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا ۔ ملزم نے پولیس اہلکار کو کچلنے کی بھی کوشش کی تھی ۔ ریجنل پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیا ن میں کہا گیا کہ ریاض کے مشرقی علاقے میں ڈیوٹی پر مامورپولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جسے مقامی شخص چلا رہا تھا ۔ ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے پولیس اہلکار پر کچلتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی جسے اہلکاروں نے گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے قبضے سے پستول اور 6راﺅنڈ بھی برآمد ہوئے ۔ ابتدائی تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم شراب کے نشے میں تھا ۔