Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرار الشہری تھائی باکسنگ میں پہلی سعودی خاتون ریفری

سعودی خاتون تھائی باکسنگ میں کئی ٹریننگ کورس بھی کر چکی ہیں (فوٹو: اخبار24)
سعودی خاتون اسرار الشھری نے کم عمری اور مختصر عرصے میں تھائی باکسنگ میں پہلی سعودی ریفری ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق اسرار الشہری تھائی باکسنگ میں متعدد مقامی اور بین الاقوامی سرٹیفکیٹ حاصل کیے اور کئی ٹریننگ کورس بھی کر چکی ہیں۔
سعودی خاتون نے اپنی زندگی کی اہم کامیابی پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا اور بتایا کہ’ توقع نہیں تھی کہ میں ایک باکسر سے ریفری بننے کا سفر کامیابی سے طے کرلوں گی اب اس چیلنج کی تیاری کر رہی ہوں‘۔
Cں۔ اہل خانہ اور احباب حوصلہ افزائی کررہے ہیں‘۔  

 تھائی باکسنگ  میں سٹرائیکنگ اور سیلف ڈیفنس کے طریقے الگ ہیں (فوٹو: اخبار24)

 تھائی باکسنگ میں انٹرنیشنل ریفری بننے کے حوالے سے چیلنجز اور مشکلات پر انہوں نے کہا کہ’ یہ معمول کی باتیں ہیں۔ بین الاقوامی مقابلوں میں ان کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘۔
  ’وجہ یہ ہے کہ ریفری اور کھلاڑی دونوں کا معیار ایک جیسا نہیں ہوتا۔ بین الاقوامی سطح پر اپنی پہنچان بنانا چاہتی ہوں‘۔  
 تھائی باکسنگ اورعام باکسنگ کے درمیان فرق سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا’ تھائی باکسنگ میں سٹرائیکنگ اور سیلف ڈیفنس کے طریقے الگ ہیں۔ اس کی ایک  خاصیت یہ ہے کہ’ جسم پر ہر طرف سے مار پڑتی ہے۔ عمر کے لحاظ سے ہر کیٹیگری کے قوانین الگ ہیں‘۔ 

شیئر: