Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے ریاض میں کینیڈین وزیر کی ملاقات

دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخرجی نے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں کینیڈا کے نائب وزیر خارجہ برائے یورپی اور مشرق وسطی امور الیگزینڈر لیوک اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کی امنگوں کے مطابق انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اورمملکت میں کینیڈا کے سفیر جین فلپ لینٹو بھی موجود تھے۔

شیئر: