Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی مہم

امدادی اشیا کی تقسیم فلسطینی ہلال الاحمر کے تعاون سے کی گئی(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے غزہ پٹی کے جنوب میں واقع رفح کے شہریوں میں امدادی اشیا تقسیم کی گئیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے فلسطینی ہلال الاحمر کے تعاون سے غزہ کے متاثرہ شہریوں میں امدادی اشیا تقسیم کی گئیں۔ شاہ سلمان  مرکز برائے فلاح انسانیت وامداد کی جانب سے غزہ کے جنگ متاثرین کےلیے امدادی مہم جاری ہے اس حوالے سے مسلسل امدادی اشیا ارسال کی جارہی ہیں۔
واضح رہے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے برادر اور دوست ممالک کے ضرورت مند افراد کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امدادی اشیا ارسال کی جاتی ہیں۔
 
 
 

شیئر: