Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد عامر اور وہاب ریاض انجری کا شکار

برمنگھم... آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کے 2 فاسٹ بولرز محمد عامر اور وہاب ریاض ہند کیخلاف میچ کے دوران انجری مسائل کا شکار ہوگئے۔دونوں ہی مقررہ 10 اوورز پورے نہیں کرسکے۔ میچ کے 44 ویں اوور کی پہلی گیند کرانے کے بعد عامر نے پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی، ٹیم فزیو نے گراونڈ میں آکر کا معائنہ کیا وہ اپنا اوور مکمل نہ کرا سکے۔ان کی جگہ وہاب ریاض نے بولنگ کی۔ 46 ویں اوور کی پانچویں گیند کے بعد وہاب ریاض بھی گراونڈ میں لیٹ گئے۔ٹیم فزیو نے معائنے کے بعد انہیں بھی فیلڈ چھوڑنے کا مشورہ دیا۔ذرائع کے مطابق عامر پنڈلی اور وہاب ریاض ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ریاض وہاب بیٹنگ کے لئے بھی نہیں آئے۔

 

شیئر: