Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کمپنی کا پہلا سیاحتی جہاز ’اوریا کروز‘ جدہ سے سفر کا آغاز کرے گا

کروز 335 میٹر لمبا ہے، اس میں 19 ڈیک اور 1682 کیبنز ہیں (فوٹو: اخبار24)
سعودی پبلک انویسمنٹ فنڈ سے قائم ہونے والی پہلی سعودی کروز کمپنی نے اپنے سیاحتی بحری جہاز ’اوریا کروز‘ کا نقاب کشائی کی ہے۔یہ کمپنی پہلا سیاحتی کروز ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی کمپنی کا پہلا کروز 335 میٹر لمبا ہے جس کے مختلف 19 ڈیک اور 1682 کیبنز ہیں۔ کروز میں جدید  ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ آئندہ سال اپنے پہلے سفر کا آغاز کرے گا۔
ارویا کروز کو 2023 میں عرب دنیا کی مارکیٹ کے تقاضوں کے تحت شروع کیا گیا تھا جس میں مسافروں کو مخصوص ماحول فراہم کرنے پر توجہ دی گئی تھی۔
اسی اعتبار سے اس کے کیبن اورلگژری سویٹس کو ڈیزائن کیا گیا تاکہ مختلف گروپس اور افکار کے افراد یہاں فراہم کی جانے والی تفریح سے لطف اندوز ہوسکیں اوراپنا وقت اچھی طرح گزارسکیں۔ 
سعودی کروز کمپنی کے سی ای او لارس کلاسن نے کہا کہ ’سعودی کروز کمپنی‘ نے بحری سیاحتی سفر کی شروعات کی ہیں‘۔
’ہماری کوشش ہے کہ اس میدان میں لوگوں کو معیاری خدمات مہیا کی جائیں تاکہ وہ اس نئے تجربے سے درست طورپر لطف اندوز ہوں‘۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ’اوریا کروز پر سعودی کوزین کا بھی خصوصی انتظام ہے جس کے لے جہاز ہر پہلی بار معروف سعودی کیفے ’ارث‘ کی خدمات مہیا ہیں‘۔ 

شیئر: