Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیا کے وزیر اعظم کا طرابلس میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے پر سعودی قیادت کا شکریہ

اجلاس میں شمالی افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
لیبیا کی نیشنل یونٹی حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ نے طرابلس میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے پر سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق لیبیا میں سعودی سفارتخانے کے نا ظم الامور احمد بن عبداللہ الشہری اور لیبیا میں متعین عرب، اسلامی اور افریقی ممالک کے متعدد سفیروں کی موجودگی میں لیبیا کے وزیر اعظم کی جانب سے بلائے  گئے اجلاس میں یہ بات سامنے آئی ہے۔
اس اجلاس میں شمالی افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات سمیت کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: