Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے 6 آئیڈئل مقامات جہاں آپ جانا چاہیں گے

بحیرہ احمر کے کنارے قدیم تاریخی علاقہ البلد ساتویں صدی سے آباد ہے۔ فوٹو عرب نیوز
اگر آپ سعودی عرب میں انتہائی کم بجٹ میں اپنے لیے کوئی صحت مند سرگرمیاں یا مفید معلومات تلاش کر رہے ہیں تو ہمارے پاس آپ کے لیے چند مفید مشورے ہیں، امید ہے آپ کو ہمارے یہ آئیڈیاز پسند آئیں گے۔

ریاض کے قریب ’دنیا کے کنارے‘ کی سیر

جب آپ اس 1131 میٹر اونچے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچیں گے  تو ایسا محسوس ہوگا کہ آپ دنیا کے کنارے پر کھڑے ہیں۔ ارد گرد کے دور دور تک دلفریب صحرائی منظرنامے کا شاندار نظارہ انتہائی کم بجٹ میں آپ کا منتظر ہے۔

تاریخی علاقے البلد کی تصویر کشی

بحیرہ احمر کے کنارے جدہ شہر کا قدیم تاریخی علاقہ البلد ہے جو ساتویں صدی سے آبادہے، اپنے منفرد تاریخی انداز کے ساتھ یہ جدہ کا خوبصورت مقام ہے جہاں متعدد دکانیں ثقافتی انداز پیش کرتی ہیں اور کافی شاپس آپ کی تھکن دور کرتے ہیں، یہاں سے آپ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے لیے بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔

جدہ کا تاریخی بلند ترین فوارہ

ریڈ سی کے کنارے 260 میٹر بلند ہوتا ہوا پانی کا فوارہ جو جدہ کی ایک خاص پہچان اور نشانی ہے۔ یہ بلند ترین فوارہ شاہ فہد فاؤنٹین کے نام سے معروف ہے اور حئی الحمرا میں جدہ کے شارع فلسطین سے خوبصورت نظارہ پیش کرتا ہے۔

جدید کورنیش جدہ کی سیر کریں

پرفضا مقام، شہر کی بہترین لوکیشن اور سمندر کا خوبصورت نظارہ اور پرسکون چہل قدمی کا مطلب ہے جدہ کا نیا کورنیش۔ اس قابل دید اور منفرد سیرگاہ میں آپ اکیلے یا اہل خانہ کے ہمراہ بہترین چھٹی کا دن گزار سکتے ہیں۔

العلا کی ایلیفینٹ راک پر غروب آفتاب

العلا  کے تاریخی علاقے میں ایلیفینٹ راک فن مصوری کی عمدہ مثال پیش کرتی ہے ، صحرائی علاقے میں یہ 52 میٹر بلند چٹان غروب آفتاب کے وقت نارنجی اور سنہری کرنوں کے ساتھ خوبصورت منظر پیش کرتی ہے۔

شہروں کے وسط میں شاپنگ مالز

موسم کی حدت سے بچنے کے ساتھ ساتھ جسمانی ورزش کے لیے چہل قدمی کرنا چاہتے ہیں تو شہر کے کسی بھی مال میں ونڈو شاپنگ کرنے نکل جائیں۔ مناسب درجہ حرارت کے ساتھ جدید ترین شاپنگ مالز مثالی مقام ثابت ہوں گے جو آپ کی معلومات میں بھی اضافہ کریں گے۔

شیئر: