Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاپنگ مالز میں بچوں کی دیکھ بھال کے مراکز ضروری

نجی شعبہ میں ورکنگ وومن  کا تناسب بڑھانے میں مدد ملے گی۔(فوٹو سعودی گزٹ)
سعودی وزارت بلدیہ و دیہی امور نے 40 ہزارمربع میٹر یا اس سے زیادہ بڑے تمام تجارتی مراکز اور مالز کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ  بچوں کی دیکھ بھال کے لیے کم از کم 50 مربع میٹر کی جگہ مخصوص کریں اور وہاں پر خصوصی سنٹرز کا اہتمام کریں۔
سعودی گزٹ کے مطابق ان سنٹرز میں بچوں کی مہمان نوازی کے مکمل لوازمات مہیا کئے جائیں گے۔

خواتین کے ملبوسات اور متعلقہ دکانوں پر خواتین ملازمت کر رہی ہیں۔(فوٹو سعودی گزٹ)

وزارت کی جانب سےاس ہدایت کا مقصد ملازمت پیشہ خواتین کو مکمل بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ تجارتی مراکز میں آسانی سے خدمات انجام دے سکیں اور بچے ان کی ملازمت میں رکاوٹ نہ بنیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے تمام بڑے شہروں کے ہر علاقے میں شاپنگ مالز قائم ہیں جہاں خواتین کے ملبوسات اور متعلقہ اشیا کی دکانوں پر خواتین ملازمت کر رہی ہیں۔

وزارت کی ہدایت کا مقصد ملازمت پیشہ خواتین کو مکمل بااختیار بنانا ہے۔(فوٹو واس)

وزارت کی اس ہدایت سے سعودی عرب کے نجی شعبہ میں ملازمت پیشہ خواتین کے لیے کام کرنے کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے اور نجی شعبہ میں ورکنگ وومن  کا تناسب بڑھانے میں مدد حاصل ہو گی۔
 

شیئر: