Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا بنگلہ دیش کے خلاف یقینی فتح سے محروم

لندن... چیمپیئنز ٹرافی میں آسٹریلیا بارش کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف یقینی فتح سے محروم ہو گیا۔ آسٹریلیا کا لگاتار دوسرا میچ بارش سے متاثر ہو ا ہے۔اوول میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اوپنر تمیم اقبال نے شاندار اننگز کھیلی لیکن دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں۔53 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد تمیم اور شکیب الحسن نے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی تاہم شکیب 29 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ محموداللہ اور صابر رحمان بھی جلد آوٹ ہوئے ۔ بنگلہ دیش کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب مچل اسٹارک نے تمیم کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔تمیم اقبال نے 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔مچل اسٹارک نے صرف 9 گیندوں میں4وکٹیں حاصل کر کے بنگلہ دیشی ٹیم کو 182 رنز پر ڈھیر کردیا۔آسٹریلین اوپنرز نے 48 رنز کا آغاز فراہم کیا، ایرون فنچ 19 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔کسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر نے اسکور 83 تک پہنچا دیا ۔16ویں اوور کے اختتام پر بارش کے سبب کھیل کو روکنا پڑا۔مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیش جو شکست کے قریب تھی کو ایک پوائنٹ مل گیا ۔اس سے قبل نیوزی لینڈ سے میچ بھی بارش کی نذر ہونے پر آسٹریلیا کو ایک پوائنٹ ملا تھا۔اب آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے ہر حال میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والے اگلے میچ میں کامیابی درکار ہے ۔

 

شیئر: