Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی فرمان: مزید 12 افراد کو سعودی عرب کی شہریت مل گئی

سعودی شہریت تین بہن بھائیوں اور ایک فیملی کو دی گئی ہے( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی محکمہ احوال مدنیہ نے کہا ہے کہ’ شاہی فرمان کے تحت مزید 12 افراد کو سعودی شہریت دی گئی ہے۔‘ 
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی شہریت تین بہن بھائیوں اور ایک فیملی کو دی گئی ۔ فیملی دو بیواؤں اور سات بچوں پر مشتمل ہے۔‘ 
 ریاض ریحن میں محکمہ احوال مدنیہ نے بتایا’ شاہی فرمان کے تحت سلمان، شیما، فراس کو شہریت دی گئی ہے یہ علی احمد محیمید القرعانی العقیدی کی اولاد ہیں۔‘ 
محکمہ احوال مدنیہ ریاض نے ایک اور اعلامیہ میں کہا’ عضیب بن جدیع بن محمد الناصر الولدہ کی فیملی کو بھی سعودی شہریت دی گئی۔ شاہی فرمان جاری ہوگیا۔‘
عضیب الولدہ کی فیملی دو بیواؤں، صخییلی حلوان، عواد الناصر الولدہ اور ضحیہ جعبر عساف الولدہ کے علاوہ نورہ، منیرہ، منال، روابی، سعد، رغد اور منار اولاد پر مشتمل ہے۔
اس سے قبل شاہی حکم پر آٹھ بھائیوں اور پانچ افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ 

شیئر: