Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی: موٹر سائیکلوں میں بھی سی این جی کٹ

ممبئی۔۔۔۔ممبئی میں نوجوانوں نے اپنی موٹر سائیکلیں پٹرول سے چلانے کے بجائے سی این جی سے چلانا شروع کردی ہیں۔50سے زیادہ موٹر سائیکلوں میں سی این جی کٹس لگا دی گئی ہیں۔ ایک موٹر سائیکل سوار نے بتایا کہ وہ پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان تھا۔ سی این جی کٹ لگانے کے بعد اسے روزانہ 100روپے کی بچت ہورہی ہے اس کے علاوہ زہریلی گیس کا اخراج بھی کم ہوتاہے۔ سی این جی کٹ کا وزن صرف1.4کلو گرام ہے۔ پٹرول سے فی کلومیٹر خرچ ایک روپے60پیسے جبکہ سی این جی لگوانے کے بعد صرف60پیسے فی کلومیٹر خرچ ہوتا ہے۔ ایک گیس کمپنی کے افسر نے بتایا کہ رفتہ رفتہ نوجوانوںمیں سی این جی کٹس مقبول ہوتی جارہی ہے۔یہ کٹس ان لوگوں میں زیادہ مقبول ہے جو روزانہ 50کلومیٹر یا اس سے زیادہ موٹر سائیکل چلاتے ہیں۔ممبئی میں تقریباً36لاکھ موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں۔ 2006-07میں صرف 8لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ تھیں۔شہر میں سی این جی کٹ لگانے کیلئے 13اداروں کو لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔

شیئر: