Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا رائل کمیشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین بدعنوانی کے الزام میں زیر حراست

عہدے کے اثر و نفوذ کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن (نزاھہ) نے العلا رائل کمیشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین عمروالمدنی کو حراست میں لیا ہے۔ ان پر عہدے کے اثر و نفوذ کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور منی لانڈرنگ کے جرائم کا الزام ہے۔
 ایس پی اے اور الاخباریہ چینل کے مطابق عمرو المدنی نے کنگ عبداللہ سٹی برائے ایٹمی و تجدد پذیر توانائی سے غیر قانونی طریقے سے اپنے ایک رشتہ دار کے ذریعے 206.630.905 ملین ریال مالیت کے ٹھیکے المواھب قومی کمپنی کو دلائے۔ عمرو المدنی المواھب کمپنی کے مالکان میں سے ایک ہیں۔
انہوں نے المواھب کمپنی کو 1298923 ملین ریال کے ٹھیکے دلائے اور جن کمپنیوں کو ٹھیکہ انہوں نے دیا، ان سے اپنے مفادات حاصل کیے اور منافع اپنے رشتے دار محمد بن سلیمان محمد الحربی کے ذریعے وصول کیا۔
عمرو المدنی کے رشتے دار کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ الحربی نے کمیشن لینے اور رقوم وصول کا اعتراف کیا ہے۔
 ٹھیکہ المدنی کے توسط سے حاصل کیا تھا اور وہ بھی کمپنی کے مالکان میں سے ایک ہے۔
علاوہ ازیں کمپنی کے دو اور مالکان نے جن میں سے ایک کا نام سعید بن عاطف احمد سعید اور جمال بن خالد عبداللہ الدبل ہے انہیں بھی حراست میں لیا گیا۔
انہوں نے اقرار کیا کہ انہیں واقعے کا علم تھا اور ایگزیکٹیو چیئرمین کے ساتھ جو معاہدہ ہوا اس کا بھی انہیں علم تھا۔ چاروں کے ساتھ پوچھ گچھ کے بعد کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

شیئر: