Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کے الزام میں کویت کے سابق وزیر داخلہ کو سزا

’مذکورہ سابق وزیر نے فوج کے فنڈ کا غلط استعمال  کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کویت کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح کو 7 سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ سابق وزیرنے فوج کے فنڈ کا غلط استعمال  کیا ہے۔
الزام ثابت ہونے پر مذکورہ سابق وزیر کو سزا سنائی گئی ہے جبکہ اسی کیس میں عدالت نے کویت کے سابق وزیر اعظم شیخ جابر المبارک کے متعلق سزا سنانے سے گریزکیا ہے۔
واضح رہے کہ کویتی عدالت نے اس سے قبل بیرون ملک کویت کے سفارتخانے میں ملٹری اتاشی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
 

شیئر: