Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں کارڈیک ریسیسیٹیشن ڈیوائسز کے ذریعے 19 مریضوں کو طبی امداد

ٹیوائس کے ذریعے دل کی حرکت کو منظم کیا جاتا ہے (فوٹو: عاجل)
مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں 2023 کے دوران کارڈیک ریسیسیٹیشن ڈیوائسز کے ذریعے 19 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔
عاجل ویب کے مطابق 15 کارڈیک ریسیسیٹیشن ڈیوائسز مسجد الحرام میں اہم مقامات، پانچ بڑے دروازوں، پانچ مطاف اور پانچ تیسری سعودی توسیع والی عمارت میں نصب ہیں۔
دل کی حرکت بند ہوجانے یا  کمزور پڑ جانے کی صورت میں زائرین کی زندگی بچانے کے لیے جن اہم طبی آلات کی ضرورت ہوتی ہے کارڈیک ریسیسیٹیشن ڈیوائسز ان میں سے ایک ہے۔
اس ٹیوائس کے ذریعے دل کی حرکت کو منظم کیا جاتا ہے اور نبض کو طبعی حالت میں لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

شیئر: