Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کو روزانہ پیداواری حد 12 ملین بیرل برقرار رکھنے کی ہدایت

’آرامکو کو روزانہ پیداواری حد 13 ملین بیرل تک لے جانے سے منع کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت توانائی نے سعودی آرامکو کمپنی کو روزانہ پیدواری حد 12 ملین بیرل برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آرامکو کو روزانہ پیداواری حد 13 ملین بیرل تک لے جانے سے منع کیا گیا ہے۔
آرامکو کمپنی نے کہا ہے کہ ’روزانہ پیداواری حد برقرار رکھنے کی ہدایت حکومت کی طرف سے موصول ہوتی ہے‘۔
’ہائیڈرو کاربن نظام کے متعلق 20 دسمبر2017 میں شاہی فرمان میں ہدایت دی گئی ہے کہ روزانہ پیداواری حد کا تقرر حکومت کرے گی‘۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’ مارچ میں جب 2023 کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا تب سرمایہ کے اخراجات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا‘۔

شیئر: